۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شام

حوزہ/ صیہونی حکومت نے ایک بار پھر شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 شامی فوجی جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت نے ایک بار پھر شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 شامی فوجی جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

شام کے سرکاری ٹی وی چینل نے دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت کے میزائل حملے اور ملک کے دفاعی نظام کی جانب سے ان دشمنانہ حملوں کا جواب دینے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کے سرکاری ٹی وی چینل نے دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حکومت کے فضائی حملوں اور دشمن اہداف کے خلاف ملک کے فضائی دفاع کی اطلاع دی، شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دمشق کے نواحی علاقوں میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

چند گھنٹے بعد شامی ٹی وی نے اطلاع دی کہ دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حکومت کے میزائل حملوں کے نتیجے میں 4 شامی فوجی جاں بحق اور کم از کم 4 زخمی ہو گئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .